’پی ڈی ایم اتحاد بکھرنے کی شروعات ہو چکی، بس اعلان باقی ہے‘
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شریک چئیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد بکھر رہا ہے، کل سے اس کی شروعات ہو چکی ہے، عملی طور پر یہ اتحاد ختم ہو چکا ہے، اب اعلان کرنا باقی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں آج عدالت میں پیش ہوا، میرے وکیل علی بخاری تیار تھے، انویسٹیگیشن آفیسر تھوڑے سے کنفیوز تھے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو کشتی کا واقعہ ہوا اس میں 300 سے زائد پاکستانی ہلاک ہوئے، وزیراعظم نے سوگ کا اعلان کیا، درست کیا، انکوائری کے لیے کمیشن بنایا، ٹھیک بنایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لانگ ٹرم ہے؟ 300 گھرانوں کے حالات کو دیکھیں، گھر میں صف ماتم ہے اور یہ معلوم ہی نا ہو کہ آپ کا پیارا زندہ بھی ہے کہ نہیں، میں دفترخارجہ میں ایک سیکشن بنایا تھا جس کا کام 24/7 حالات سے باخبر رہنا تھا، آج 3 دن ہوگئے دفتر خارجہ خاموش ہے، حقائق نہیں بتائے جا رہے، میں سمجھتا دفتر خارجہ کو اس معاملے پر عوام کو آگاہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 3 دن سے اس جہاز کا انجن بند تھا، کسی نے نہیں دیکھا۔ میرے کلپس اور انٹرویز موجود ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے کہا تھا پی ڈی ایم کا اتحاد بکھر رہا ہے، کل سے اس کی شروعات ہو چکی ہے، بلاول بھٹو نے کل سوات کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے، سندھ کے بارے میں بلاول جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں، بجٹ میں سندھ کی ایلوکیشن کے بارے میں تبصرہ کیوں نہیں ہوا، کائرہ صاحب جو کہہ رہے ہیں میں نے ان کی بات مانی لیکن ایسا نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مئیر کے الیکشن میں ن لیگ نے پی پی پی کو 13 ووٹ کیوں دیے، عملی طور پر یہ اتحاد ختم ہو چکا ہے، اب اعلان کرنا باقی ہے۔
Comments are closed on this story.