Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: گودام میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

آگ بجھانے کے عمل میں فائربریگیڈ کی 11 گاڑیوں اور41 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
شائع 19 جون 2023 09:32am
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

پشاور میں رنگ روڈ مویشی منڈی کے قریب کباڑ کے گودام میں لگنے والی آگ پر چھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

آگ بجھانے کے عمل میں فائربریگیڈ کی گیارہ گاڑیوں اور اکتالیس فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

رات گئے لگنے والی آگ سے پلاسٹک، کپڑا، کاٹن سمیت کروڑوں روپے کا مال جل کرخاکستر ہوگیا۔

گودام میں لگنے والی آگ نے کنٹینرز کو بھی اپنی زد میں لے لیا تھا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

rescue 1122

ٖFire

fire fighters