Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھالیا

سلمان مراد نے ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اپ ڈیٹ 19 جون 2023 08:51pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کی تقریب حلف برداری کراچی کے گلشنِ جناح پولو گراؤنڈ میں ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی، حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کون ہیں

جہاں مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی اور سلمان مراد نے ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی تقرری کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلج

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر کراچی کی علامتی چابی نو منتخب میئر کے حوالے کی جبکہ حلف برداری کے بعد پنڈال میں موجود پارٹی کارکنان نے نعرے بازی کی۔

کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کاعزت افزائی پر شکرگزار ہوں، کراچی کے اندر حقیقی مثبت تبدیلی لے کر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: کوئی بھی وفاقی حکومت ہو مل کر کراچی کیلئے کام کریں گے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کی عوام کو وفا اور خدمت کا یقین دلاتے ہیں، نفرتوں اور تفریق کی سیاست سے بالاتر ہوکر خدمت پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمت کے منشور پر تمام بلدیاتی نمائندے اپنا کردار ادا کریں گے، کراچی میں ایک مثبت تبدیلی سب دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ میئر کراچی کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں مرتضیٰ وہاب نے 173 اور حافظ نعیم نے160 ووٹ حاصل کیے تھے۔

مزید پڑھیں: میئر بنا تو کراچی کے مسائل حل کروں گا، مرتضیٰ وہاب

جماعت اسلامی نےمیئر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے اور اس کے خلاف عدالت جانے سمیت احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کون ہیں؟

بیریسٹرمرتضیٰ وہاب صدیقی پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاست دان ہیں، جو موجودہ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیراور صوبائی حکومت کے ترجمان ہیں۔

پیشے کے لحاظ سے وہ وکیل ہیں، انہوں نے ایل ایل بی اور بار ایٹ لاء کیا ہوا ہے، وہ پیپلزپارٹی کی مشہورسیاستدان مرحوم فوزیہ وہاب کے صاحبزادے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب، حافظ نعیم کو شکست

مرتضیٰ وہاب نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز2015 سے کیا جب انہیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور وزیراعلیٰ کا مشرہ برائے قانون مقررکیا، پھرانہیں 21 مئی 2015 کو وزیرکا درجہ دیا گیا۔

22 نومبر2016 کو سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیرکے طور پر مرتضیٰ وہاب کی تقرری کو غیرقانونی قرار سے دیا۔ عدالت نے کراچی کریمںل لاء کالجز کے بورڈ آف گورنرز کی ان کی چئیرمین شپ کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں حصہ لئے بغیر مرتضیٰ وہاب میئر کراچی کے امیدوار کیسے؟

مرتضیٰ وہاب 15اگست 2017 کو پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کے طور پر اسٹیٹ آف پاکستان کے بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ یہ نشست سعیدغنی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ان کی سیٹ پر کی رُکنیت 11 مارچ 2018 کو ختم ہونے والی تھی۔

انہوں نے 2018 کےعام انتخابات مںپ حلقہ پی ایس-111 (کراچی جنوبی) سے پی پی پی کے امید وار کے طور پر سندھ صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا مگر پی ٹی آئی کے امیدوارعمران اسماعیل سے شکست کھا گئے۔

19 اگست 2018 کوانہیں وزیراعلیٰ سندھ سندھ مراد علی شاہ کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا،21 اگست کو انہیں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قانون اور انسداد بدعنوانی مقررکیا گیا، 5 ستمبر 2018 کو صوبائی محکمہ اطلاعات کا اضافی قلمدان دیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے ان کو5 اگست2021 کومرتضیٰ وہاب کو کراچی میونسپل کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر مقررکیا، مگر 26 ستمبر2022 کوسندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کے ایم سی کو کے الیکٹرک کے بجلی کے بلوں میں ٹیکس کی وصولی روکنے کے بعد احتجاجاً استعفی دے دیا تھا۔

صوبائی حکومت نے نئے ایڈمنسٹر کے تقرر تک ان کو کام جاری رکھنے کا کہا گیا اور 8 دسمبر2022 کو ڈاکٹرسیف الرحمان کو ان کی جگہ پر کے ایم سی کا نیا ایڈمنسٹریٹر مقررکیا گیا۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد کون ہیں؟

ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد دسمبر1980 کو پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم سول ایوی ایشن ائیرپورٹ اسکول سے حاصل کی، انٹرمیڈیٹ گورنمنٹ سائنس کالج ملیر سے کیا اور جامعہ کراچی سے اعلٰی تعلیم حاصل کی۔

سلمان مراد کے والد عبداللہ مراد پیپلز پارٹی کے اہم شخصیت تھے۔ ان کی شہادت سے پہلے سلمان مراد اپنا کاروبار سنبھالتے تھے لیکن والد کی وفات کے بعد پارٹی قیادت کے توسط سے ان کی دلچسپی سیاست میں ہوئی اور انہوں نے سیاست کو اپنا کیرئیر بنا لیا۔

سلمان مراد 2008 میں وزیراعلٰی سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ عہدے پر فائز ہوئے، 2016 میں ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے چئیرمین منتخب ہوئے اور 4 سال کی مدت تک اس عہدے پر فائز رہے۔

سلمان مراد ایک این جی او SAMF سلمان عبداللہ مراد فاونڈیشن کے بھی سربراہ ہیں، کراچی کے ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد کیے گئے ہیں۔

karachi

Murtaza Wahab

mayor karachi

Politics June 19 2023