Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراطلاعات کے پی کا ذاتی خرچ پر مختلف مقامات پر وال آف شیم بنانے کا اعلان

وال آف شیم پر 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کی تصاویر لگائی جائیں گی
شائع 18 جون 2023 10:10pm

خیبر پختونخوا کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے مختلف مقامات پر وال آف شیم بنانے کا اعلان کردیا۔

خیبر پختونخوا کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے ذاتی خرچ پر مختلف مقامات پر وال آف شیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وال آف شیم پر 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں اور شرپسندوں کی تصاویر لگائی جائیں گی۔

صوبائی نگران وزیراطلاعات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی کو ریڈیو پاکستان، جی ایچ کیو اور جناح ہاوس پر حملوں کرنے والے شر پسندوں کے تصاویر وال آف شیم پر چسپاں کی جائیں گی، وال آف شیم ریڈیو پاکستان عمارت سمیت مختلف مقامات پر بنائی جائے گی، اور اس پر آنے والے اخراجات ذاتی طورپربرداشت کروں گا۔

جڑواں شہروں میں وال آف شیم

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 مئی کو جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف بینرز لگائے گئے تھے، اور مختلف جگہوں پر وال آف شیم بنائی گئیں۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر وال آف شیم پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بینرز آویزاں تھے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی تصویروں والے بینرز پر نعرے درج تھے، جب کہ اسلام آباد کچہری چوک روڈ اور اے ٹی سی کے باہر بھی مختلف بینرز اور پی ٹی آئی رہنماوں کی تصاویر والے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے تھے۔

Caretaker Information Minister K.P

Mian Feroze Jamal Shah Kaka Khel

Wall of Shame