Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد ساڑھے 54 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی

رجسٹرار آفس نے 15 جون تک عدالت عظمیٰ میں زیر التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی
شائع 18 جون 2023 09:39pm

سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعدادِ ساڑھے 54 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔

سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے، اور عدالت عظمیٰ میں زیر التواء مقدمات کی تعدادِ ساڑھے 54 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے، اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے 15 جون تک زیر التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التواء سول پیٹیشنز کی تعداد 29 ہزار 557 تک پہنچ گئی، اور زیرالتواء سول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 758 ہوگئی، جب کہ زیرالتواء فوجداری درخواستوں کی تعداد 8 ہزار 915 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیرالتواء نظر ثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 438 ہو گئی، زیرالتواء فوجداری اپیلوں کی تعداد ایک ہزار 62 ہو گئی، زیر التواء آئینی درخواستیں 130 ہیں، سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس زیر التواء ہیں۔

Supreme Court of Pakistan