Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوسٹ گارڈزکی اوتھل میں کارروائی، 35 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

گاڑی کی تلاشی لینے پر ساڑھے 4 کلوکرسٹل اور 5 کلوآئس برآمد ہوئی، ترجمان
شائع 18 جون 2023 07:51pm

کوسٹ گارڈ نے کامیاب کارروائی میں 35 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق اوتھل میں ایک کارروائی کے دوران گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی کرسٹل اور آئس برآمد ہوگی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اوتھل میں واقع ہوٹل کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے گاڑی روکنے کے بجائے بھگا دی، پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ گاڑی کی تلاشی لینے پر ساڑھے 4 کلو کرسٹل اور 5 کلو آئس برآمد ہوئی، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت 1.23ملین ڈالر (35 کروڑ 24 لاکھ 87 ہزار روپے پاکستانی) کے لگ بھگ ہے۔

drugs

Smuggling Drugs

Drugs Raid