Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اتحادی حکومت کا عام انتخابات کے انعقاد کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ

بجٹ سیشن اور عید کے بعد حتمی مشاورت کا عمل شروع ہو جائے گا، ذرائع
شائع 18 جون 2023 06:09pm

حکمران اتحاد نے بجٹ منظوری کے بعد عام انتخابات منعقد کرنے کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی آئینی مدت پر تحلیل کی جائے یا وقت سے قبل، حکمران اتحاد نے بجٹ منظوری کے بعد عام انتخابات منعقد کرنے کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، مولان فضل الرحمان اور بلاول زرداری کی ملاقاتوں میں فیصلہ ہوا ہے کہ بجٹ سیشن اور عیدالاضحیٰ کے بعد عام انتخابات کے حوالے سے حتمی مشاورت کا عمل شروع ہو جائے گا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکمران اتحاد میں آئینی مدت ختم ہوتے ہی الیکشن انعقاد پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے، تاہم قومی اسمبلی 12 اگست کو تحلیل ہوگی یا چند روز پہلے، اس حوالے سے تبادلہ خیال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت بھی جلد نوا شریف سے مشاورت کرے گی، جب کہ عارف علوی کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد کی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی۔

federal government

Coalition government

general elections 2023