Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکیرا کے گانے کو آم فروخت کرنے کیلئے استعمال کرنیوالا نوجوان سوشل میڈیا پر وائرل

نوجوان گانے کی بدولت گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا
شائع 18 جون 2023 05:38pm
اسکرین گریب/ انسٹاگرام
اسکرین گریب/ انسٹاگرام

دنیا میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی کولمبیا کی گلوکارہ شکیرا کے معروف گانے ”وکا وکا“ کی طرز پر آم فروخت کرنے والے پاکستانی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

”وکا وکا“ گانا شکیرا کا مشہور گانا ہے جسے انہوں نے 2010 میں جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کیلئے گایا تھا۔

نوجوان نے آم کو فروخت کرنے کے لئے نئی تکنیک اپنائی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ساتھ ہی وہ گاہکوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

انسٹا گرام پر شئیر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان شکیرا کے مشہور گانے کو گاتے ہوئے آم کو فروخت کررہا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کے شہر اٹک کے نوجوان کی ہے، جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی نوجوان کو پسند کررہے ہیں۔

FIFA

shakira

Waka waka

Colombian Singer