Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ولی گیس فیلڈ سے دریافت گیس سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل

اوجی ڈی سی ایل نےگزشتہ برس ولی میں گیس ذخائر دریافت کیے تھے
شائع 18 جون 2023 04:28pm

گزشتہ برس ولی میں گیس ذخائر دریافت ہوئے تھے جو اب سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کرلئے گئے ہیں۔

توانائی بحران کے خاتمے کے سلسلے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، اور ولی گیس فیلڈ سے دریافت گیس سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کرلی گئی ہے۔

ترجمان سوئی نادرن گیس نے بتایا کہ اوجی ڈی سی ایل نےگزشتہ برس ولی میں گیس ذخائر دریافت کیے تھے، سوئی ناردرن نے دریافت شدہ گیس کی سپلائی کے لیے پائپ لائن بچھائی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن بورڈ اور موجودہ مینجمنٹ کی کاوشوں سے پائپ لائن کو وقت سے پہلے مکمل کرلیا گیا، سوئی ناردرن نے گیس کو سسٹم میں شامل کرنے کے لیے 66 کلومیٹر پائپ لائن بچھائی۔

ترجمان کے مطابق ولی گیس فیلڈ سے ابتدائی طور پر 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی شروع ہوچکی ہے، اور مستقبل میں اس فیلڈ سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی تک قدرتی گیس سپلائی ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن توانائی بحران کے خاتمے کے حکومتی وژن میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گا۔

Sui Gas