سانحہ 9 مئی، شر پسند کے بھائی کی چیئرمین پی ٹی آئی کے بہکاوے میں نہ آنے کی اپیل
میرا بھائی گوہر رحمان سربراہ تحریک انصاف کی تقریریں سن کر بہکاوے میں آ گیا تھا، طارق حسین
سانحہ نو مئی کی ہنگامہ آرائی میں ملوث شر پسند گوہر رحمان کے بھائی طارق حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چئیرمین پی ٹی آئی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔
شر پسند گوہر رحمان کو گرفتار کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ گوہر رحمان کے بھائی طارق حسین کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعے کی پر زور مذمت کرتا ہوں، بھائی چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریریں سن کر بہکاوے میں آ یا جبکہ سربراہ تحریک انصاف نے گرفتار کارکنوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔
طارق حسین کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے ہی کارکنوں کو ایجنسیوں کے بندے بتا رہے ہیں، میری لوگوں سے درخواست ہے کہ ان کی باتوں میں نہ آئیں۔
PTI Leaders Left Party
MAY 9 RIOTS
pti workers protest
مقبول ترین
Comments are closed on this story.