ایرانی ڈیزل ملتان پہنچ گیا، 4 کروڑ کا ذخیرہ ضبط
ملتان میں پندرہ دنوں میں 2 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل ضبط کیا، کسٹم حکام
ملتان میں کسٹم حکام نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے پندرہ دنوں میں 2 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل ضبط کیا۔
کلکٹر کسٹم ڈاکٹر رحمت اللہ وسترو کے مطابق ضبط کیے گئے ایرانی ڈیزل کی مالیت تقریباً 4 کروڑ روپے ہے، بیس نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ مئی میں بھی 1 لاکھ 36 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط کیا گیا، ایرانی ڈیزل کے بڑے اسمگلر شبو نے شیر شاہ پر اسمگلنگ شدہ ڈیزل سپلائی کا ڈپو بنایا ہوا تھا جبکہ چوہدری زاہد نے بدھلہ سنت روڈ پر ڈپو بنایا تھا اور یہاں سے پورے پنجاب کو سپلائی دیتے تھے۔
Pak Iran Border
diesel smuggling
Petrol Smuggling
مقبول ترین
Comments are closed on this story.