Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

تفتیش میں اہم انکشافات اور لیڈز متوقع ہیں، سی ٹی ڈی
شائع 18 جون 2023 02:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت راشد بشمانی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شئیر کر رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تفتیش میں اہم انکشافات اور لیڈز متوقع ہیں۔

IBO

CTD Punjab