Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان کشتی حادثہ: وزیراعظم شہباز شریف کا کل یوم سوگ منانے کا فیصلہ

وزیراعظم کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 18 جون 2023 04:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کل یوم سوگ منانے کا اعلان رکتے ہوئے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے کی انکوائری کی ہدایات کر دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یونان یونان کشتی حادثے میں متعدد پاکستانیوں کی اموات پر کل یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ”یوم سوگ“ منانے کا فیصلہ یونان میں کشتی حادثہ میں پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پرکیا گیا ہے، کل تمام سرکاری اداروں میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لوگوں کو جھانسہ دے کر خطرناک اقدامات پر مجبور کرنے والے انسانی اسمگلروں کی نشاندہی کی جائے اور انسانی اسمگلنگ جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث ایجنٹس کے خلاف فوری کریک ڈاؤن اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ڈی آئی جی عالم شنواری کو واقعے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی معلومات و سہولت کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ چیف سیکٹری آزاد جموں و کشمیر نے بھی پاکستانی سفارتخانے اور یونانی حکام سے رابطے اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی معلومات کیلئے فوکل پرسن تعینات کر دیا ہے۔

وزیرِاعظم نے یونان میں پاکستانی سفارتخانے کو واقعے میں ریسکیو کئے جانے والے 12 پاکستانیوں کی دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی ہے۔

PM Shehbaz Sharif

Greece Boat Disaster