Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ

شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس
شائع 18 جون 2023 12:48pm
علامتی تصویر (فائل فوٹو)
علامتی تصویر (فائل فوٹو)

پشاور میں پولیس اسٹیشن میچنی گیٹ پر دستی بم حملہ ہوا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوسکا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانے پر دو دستی بم پھینکے گئے، حملے سے تھانے میں موجود مال مقدمے کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دستی بم پھینکے کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے لئے سی ٹی ڈی کو درخواست دے دی ہے۔

peshawar

Hand grenade Attack