Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکار پور: قبائلی تصادم میں 9 افراد قتل، شہریوں کی سپریم کورٹ سے نوٹس کی استدعا

ضلع میں فوری طور پر قبائلی تصادم ختم کرانے کے لئے عدالت عظمیٰ نوٹس لے، شہری
شائع 18 جون 2023 12:51pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

شکارپور میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران نو افراد کو قتل کردیا گیا۔

شکارپور میں قبائلی تصادم کے دوران قتل و غارت گری کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ضلع میں چوبیس گھنٹوں میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد قتل ہوگئے۔

مقامی افراد سمجھتے ہیں حکومت قبائلی تصادم کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے جبکہ امن و امان کی خراب صورتحال سے لوگوں کا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔

شکارپور کے عوام نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کی ہے کہ ضلع میں فوری طور پر قبائلی تصادم ختم کرانے کے لئے نوٹس لیا جائے۔

Sindh Police

Sindh Law and Order Situation

Tribal conflict