وزیراعظم کا کلرکہار سالٹ رینج پر حادثات کے تواتر کا نوٹس، اہم ہدایات جاری
وزیراعظم شہباز شریف نے کلر کہار بس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہمدردیاں کلرکہار حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے ہیں۔ موٹروے حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ موٹروے پر چلنے والی گاڑیاں سفر کے قابل ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں کہا کہ کلرکہار بس حادثے کے نتیجے میں ضائع ہونے والی انسانی جانوں پر دلی طور پر رنجیدہ ہوں، سالٹ رینج پر حادثات کا تواتر کے ساتھ ہونا پریشان کن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ موٹروے حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ موٹروے پرچلنے والی گاڑیاں سفر کے قابل ہوں۔ ڈرائیونگ کے تمام معیارات پر پورے اترتی ہوں۔ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرکے ہی سفر کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میری ہمدردیاں اور دعائیں ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اس دردناک حادثے میں ان سے بچھڑ گئے۔
Comments are closed on this story.