Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈر پاس میں پھنسا ایل پی جی گیس کنٹینر 9 گھنٹے بعد کرین کی مدد سے نکال لیا

انڈر پاس میں ایل پی جی گیس کا کنٹینر ڈرائیور کی غفلت اور لا پرواہی سے پھنسا، پولیس
شائع 18 جون 2023 12:00pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور میں ایل پی جی گیس کا کنٹینر انڈر پاس میں پھنس گیا جسے نو گھنٹے کی کوشش کے بعد کرینوں کی مدد سے نکالا گیا۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن انڈر پاس پر رات گئے ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے ایل پی جی گیس کا کنٹینر پھنس گیا۔ اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس فوری طور پر وہاں پہنچی اور ایک سائیڈ کی ٹریفک کو عام ٹریفک کے لیے بند کیا۔

ٹریفک پولیس نے کرینوں کی مدد سے نو گھنٹے کے بعد کنٹینر کو باہر نکالا۔ سی ٹی او لاہور نے ڈرائیور کے خلاف غفلت اور لا پرواہی برتنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

LPG Gas

LPG tank truck

Lahore traffic police