Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں ہلاک

گھیرا تنگ ہونے سے دہشت گرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈرز کو مارنے لگی ہیں۔
شائع 18 جون 2023 11:36am
بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند (فائل فوٹو)
بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند (فائل فوٹو)

کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا، نواز رند کی ہلاکت ہمسایہ ملک میں پراسرار حالات میں ہوئی۔

عسکریت پسند نواز علی رند کا تعلق آواران سے تھا، جو 2014 سے بی ایل ایف کا سرکردہ رکن تھا۔

نواز رند سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔

شمبے کی گرفتاری کے بعد عسکریت پسند گروپوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے، بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد بی آر اے ایس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انٹیلی جنس اداروں کی کامیابیوں سے دہشتگرد تنظیمیں دباؤ کا شکار ہیں، گھیرا تنگ ہونے سے دہشت گرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈرز کو مارنے لگی ہیں۔

کچھ دن قبل جماعت الاحرار کا کمانڈر بھی اسی طرح کے حالات کا شکار ہوا تھا۔

ملک دشمنوں کو سر چھپانے کا ٹھکانہ نہیں مل رہا۔

امید ہے اس طرح کے واقعات سے بلوچستان میں دہشت گردی میں کمی آئے گی۔

Nawaz Ali Rind

BLF