Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کلر کہار بس حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی، ایک کار بھی زد میں آئی

حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔
اپ ڈیٹ 18 جون 2023 03:09pm

موٹر وے ایم 2 سالٹ رینج کلرکہار کے مقام پر پیش آنے والے بس حادثے کا مقدمہ ڈرائیور، مالک اور دیگر کے خلاف درج کر لیا گیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی سے جھنگ جاتے ہوئے مسافر کو بس کو کلر کہار سالٹ رینج میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

حادثے کا مقدمہ تھانہ کلر کہار میں درج کیا گیا جس میں قتل بل سبب کی دفعہ 322، غفلت و لاپرواہی سے ڈائیونگ کرکے نقصان پہنچانے کی دفعات 337 G، 279، 427 اور اعانت جرم دفعہ 109 ت پ شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ موٹر وے پولیس کے انسپکڑ محمد بلال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں بس ڈرائیور فرحت عباس شاہ، شالیمار کمپنی کی بس کا مالک اکرم، اڈہ منیجرعنصر، شالیمار کمپنی جھنگ کا مرکزی اڈہ منیجر میاں حیدر اور موٹر وہیکل ایگزیمینر بھی نامزد ہے۔

حادثے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار بھی حادثے کا شکار بس کی زد میں آئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبح 10 بج کر 13 منٹ پر ایک نیلے رنگ کی تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے پلٹی اور قلا بازی کھاتے ہوئے دوسرے روڈ پر چلتی سفید رنگ کی کار کو روندتی ہوئی رک گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کلرکہار میں لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 12 افراد جاں بحق

جس کے نتیجے میں گاڑی اور بس دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ڈپٹی کمشنر چکوال قرات العین ملک نے گزشتہ روز بتایا کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

قرات العین ملک نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ’اموات کی تعداد 12 تک پہنچ چکی ہے، مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، بس میں مجموعی طور پر 34 مسافر سوار تھے، 22 افراد زخمی ہوئے، 7 کو حالت نازک ہونے کی وجہ سے راولپنڈی منتقل کیا جاچکا ہے‘۔

CCTV footage

bus accident

Kalarkahar