Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوکین اور جنسی اسکینڈل: برطانوی رکن پارلیمنٹ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

برطانوی اخبار کو انٹرویو میں ڈیوڈ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے کوکین کا استعمال کیا تھا۔
شائع 18 جون 2023 09:25am

جنسی اور کوکین اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ستاون سالہ رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ انہیں شفاف ٹرائل کا موقع نہیں ملا۔

ڈیوڈ واربرٹن پر دو خواتین کے ساتھ نامناسب جنسی رویہ اپنانے کا بھی الزام ہے۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو میں ڈیوڈ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے کوکین کا استعمال کیا تھا۔

تاہم، کنزریٹو رکن پارلیمنٹ نے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام مسترد کردیا تھا۔

خیال رہے کہ کنزریٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم اور ان کے دو ساتھی پچھلے ہفتے ہی مستعفی ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے برطانیہ میں ضمنی الیکشن کی لائن لگ گئی ہے۔

resignation

David Warburton

British Parliament

Cocaine Scandal