کراچی: عید الاضحٰی، پولیو مہم کیلئے پولیس کی نفری کم پڑ گئی
19 جون سے 25 جون تک پولیو کمپین کی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے
عید الاضحٰی اور پولیو مہم کے لئے کراچی پولیس کی نفری کم پڑ گئی ہے، 1058 انڈر ٹریننگ اہلکاروں کی خدمات کراچی پولیس کے حوالے کردی گئیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق ایک ہزار اٹھاون انڈر ٹریننگ اہلکاروں کی خدمات کراچی پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر سے کورس کے 690 نوجوان اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 368 نوجوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
اہلکار19جون سے 25 جون تک انسداد پولیومہم کی ڈیوٹی پر ہوں گے۔ انڈر ٹریننگ اہلکارعید پر بھی فرائض انجام دیں گے، آئی جی نے ایڈیشنل آئی جی کو اہلکاروں کے لئے انتظامات اور حاضری کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
Sindh Police
Polio Campaign 2023
مقبول ترین
Comments are closed on this story.