Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈہ ویجیٹیرین ہے یا نان ویجیٹیرین؟

انڈہ زندہ مرغی دیتی ہے، لیکن انڈے میں کوئی زندگی نہیں ہوتی۔
شائع 17 جون 2023 09:17pm

عام طور پر انڈہ نان ویجیٹیرین غذا سمجھا جاتا ہے لیکن کچھ حقائق ایسے ہیں جو اس بیان کی نفی کرتے ہیں۔ اگر ہم نان ویج کی تعریف دیکھیں تو گوشت کھانے والا شخص نان ویجیٹیرین ہوتا ہے۔ لیکن انڈے میں نہ تو کوئی زندگی ہوتی ہے اور نہ ہی اس میں گوشت پایا جاتا ہے۔

لیکن انڈہ مرغی دیتی ہے

انڈہ زندہ مرغی دیتی ہے۔ ہم مچھلی کے انڈے حاصل کرنے کیلئے اسے مارتے ہیں لیکن مرغی کو مارنا نہیں پڑتا۔ اس کی سب سے اچھی مثال گائے کا دودھ ہے۔

انڈے کی سفیدی خالص ہے

انڈہ تین حصوں پر مشتمل ہے، چھلکا، زردی اور سفیدی۔ انڈے کی سفیدی پانی اور پروٹین البومن کا محلول ہوتی ہے۔ اس میں کوئی جاندار خلیات نہیں پائے جاتے۔ اس لئے انڈے کی سفیدی اور اس بنے تمام پروڈکٹس نان ویج ہیں۔

انڈے کی زردی

زردی کا بڑا حصہ چربی، کولیسٹرول، پروٹین اور پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ لیکن کیونکہ گامیٹ خلیات کی حد بندی نہیں کی گئی ہے اس لئے زردی نان ویج میں شامل ہوتی ہے۔

گامیٹ کسی جانور یا پودے کا تولیدی خلیہ ہے۔ جانوروں میں، مادہ گامیٹس کو اووا یا انڈے کے خلیے کہتے ہیں، اور نر گامیٹس کو سپرم کہا جاتا ہے۔

چوزے والے انڈے

مارکیٹ میں موجود تقریباً تمام انڈے ان فرٹائل (غیر زرخیز) ہوتے ہیں یعنی ان میں زندگی کے آثار نہیں ہوتے۔ لیکن کچھ انڈے ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں سے چوزا نکلنے کے امکانات ہوتے ہیں۔

Chicken Meat

Egg

Vegetarian

Non Vegetarian