Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی فلم ’ککڑی‘ انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2023 کیلئے منتخب

ابوعلیحہ کی فلم ایونٹ میں بالی ووڈ اور جنوبی ایشیائی فلموں سے مقابلہ کرے گی
اپ ڈیٹ 17 جون 2023 08:34pm

پاکستانی فلم ساز ابوعلیحہ کی ’ککڑی‘ کی فلم جو بدنام زمانہ قاتل جاوید اقبال کی زندگی پر مُبنی ہے، اس کو بھارتی فلم فیسٹیول آف میلبورن 2023 میں مقابلے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں ابوعلیحہ نے لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ سیریل کلر جاوید اقبال پر بنائی گئی فلم کو بھارتی فلم فیسٹیول آف میلبورن 2023 کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو11 اگست سے 20 اگست تک منعقد ہوگا۔

ایونٹ کے 14ویں ایڈیشن کا مقصد برصغیر میں بھارتی سینماؤں کی نمائش کرنا ہے۔ ’ککڑی‘ ایک کرائم تھرلر ہے، جو سیریل کلر جاوید اقبال کی کہانی بیان کرتی ہے، جس نے 1998 سے 1999 کے درمیان لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناکرقتل کیا تھا۔

فلم کو ابوعلیحہ نے لکھنے کے ساتھ ہی ڈائریکٹ کیا ہے، جس میں مرکزی کردارعائشہ عمر اور یاسر حسین ادا کررہے ہیں۔ اس فلم کو یہ فلم رواں سال برلن انٹرنیشنل آرٹ فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

kukrii

Abu Aleeha