Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں مسجد کے سامنے مسلمانوں کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل

کئی افراد کو قطار میں کھڑا کرکے کوڑے مارے جارہے ہیں
شائع 17 جون 2023 05:13pm
اسکرین گریب - ٹوئٹر
اسکرین گریب - ٹوئٹر

بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ٹوئٹر پر متحرک رہنے والے اشوک سوین نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے چہرے کو ظاہر کیے بغیر دو افراد قطار میں کھڑے افراد کو کوڑے مار رہے ہیں۔

اشوک سوین نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ بھارتی پولیس مسلمانوں کو کوڑے اس لیے مار رہی ہے کیونکہ انہوں نے مقامی مسجد کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں ہندو انتہا پسندی بے نقاب کرنیوالی الجزیرہ ٹی وی ڈاکومنٹری پر پابندی

حال میں ہی بھارتی عدالت نے الجزیرہ کی ملک میں ہندو انتہا پسند گروہوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے نفرت انگیز جرائم پر بننے والی ڈاکومنٹری کے نشر کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

Gujrat

ٰIndia