Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سولر پینلز پر ڈیوٹی اور ٹیکس ختم ہونے کے بعد قیمتوں میں کتنا فرق آئے گا

لوگ بجٹ پاس ہونے پر سولر سسٹم کی قیمتوں کی کمی سے آس لگائے بیٹھے ہیں۔
شائع 17 جون 2023 04:47pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

پشاور کے محمد شفیق کا کہنا ہے کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے لوگوں کو سولر سسٹم پر جانے پر مجبور کر دیا ہے، لیکن گذشتہ سال کی نسبت سولر سسٹم کی قمیتوں میں مسلسل اضافے نے اسے بھی عوام کی پہنچ سے دور کردیا ہے۔

شیفق کا کہنا ہے کہ لوگ بجٹ پاس ہونے پر سولر سسٹم کی قیمتوں کی کمی سے آس لگائے بیٹھے ہیں۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج سے چار سال پہلے جو ساڑھے چار ہزار والا سولر پینل تھا جو لوگ ایک پنکھے کیلئے لے کر جاتے تھے، ان کی قیمت 18 سے 19 ہزار تک پہنچی ہوئی ہے۔ ان پینلز پر 17 سے 18 فیصد ڈیوٹیاں اور ٹیکسز لگے ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلے فری سسٹم تھا، پینلز یا انورٹرز پر کوئی ٹیکسز نہیں تھے، پہلے جس انورتڑ کی قیمت 65 ہزار تھی وہ اب ہم ایک لاکھ 60 ہزار میں دے رہے ہیں، 5 کلو واٹ کے سسٹم میں جہاں 6 لاکھ خرچہ آتا تھا وہی سسٹم اب 10 لاکھ تک پپہنچ گیا ہے تو لوگ کہاں سے خریدیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کاروبار ویران پڑے ہیں۔

محمد شفیق نے کہا کہ نئے بجٹ سے عوام کو کچھ امید پیدا ہوئی ہے، لیکن آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

پاکستان

Solar panels

Solar Panel Price