Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز 8 گھنٹے تاخیر کا شکار

پرواز کی تاخیر سے سعودی عرب جانے والے عازمین حج اور دیگر مسافروں کو پریشانی کا سامنا
شائع 17 جون 2023 04:00pm
فوٹوــ فائل روئٹرز
فوٹوــ فائل روئٹرز

قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ پی آئی اے کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی ایئرلائنز کی پرواز پی کے 731 کو صبح 7 بجکر 50 منٹ پر جدہ روانہ ہونا تھا، مسافروں میں عازمین حج اور دیگر افراد شامل ہیں۔ مسافروں کی جانب سے ایئرپورٹ پر پی آئی اے انتظامیہ کےخلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

CAA

PIA

Hajj 2023

PIA Flight Delay