Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیشن میں نیا سنگ میل، ریت کے ذرے جتنا لوئی وٹان کا بیگ تیار

اس بیگ کو سوئی کے سوراخ سے بھی گزارا جاسکتا ہے۔
شائع 17 جون 2023 02:41pm
تصاویر: اسنٹاگرام/ایم ایس سی ایچ ایف
تصاویر: اسنٹاگرام/ایم ایس سی ایچ ایف

اپنی عجیب و غریب نیلامیوں کے لیے مشہور امریکی آرٹسٹ MSCHF نے ایک شاہکار پیش کیا ہے۔ جسے دیکھنے والے یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آیا چیونٹیاں بھی اب فیشن کرنے لگی ہیں؟

مذکورہ امریکی آرٹسٹ نے ایک بیگ نیلام کر رہا ہے، جو اتنا چھوٹا ہے کہ اسے سوئی کے سوراخ میں بھی فٹ کیا جاسکتا ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ اس بیگ کے ساتھ ایک خوردبین بھی دی جائے گی۔

اس خوردبینی بیگ میں جیبیں بھی ہیں جو بظاہر ناقابل دید ہیں۔

یہ بیگ لوئی وِٹان کے آن دی گو بیگ کی نقل ہے۔

ایم ایس سی ایچ ایف نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اس بیگ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’سمندری نمک کے ایک دانے سے بھی چھوٹا اور سوئی کی آنکھ سے گزر سکنے والا، یہ اتنا چھوٹا پرس ہے کہ اسے دیکھنے کے لیے آپ کو مائکروسکوپ کی ضرورت پڑے گی۔‘

آرٹسٹ نے مزید لکھا، ’بڑے ہینڈ بیگز، نارمل ہینڈ بیگز اور چھوٹے ہینڈ بیگز تو ہوتے ہیں، لیکن بیگ کی منیچرائزیشن میں آخری حد ہے۔‘

یہ ننھا بیگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی مقبول ہو چکا ہے اور اس کی تصاویر پر صارفین کی جانب سے کافی دلچسپ تبصرے موصول ہو رہے ہیں۔

“ایک صارف نے لکھا، ’حقیقت میں ناقابل یقین۔ میں یہ دیکھنا پسند کروں گا کہ بالکل چھوٹی ڈیٹیل کیسے کی گئیں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا، ’سچ میں، اگر میں واقعی امیر ہوتا، تو میں اسے خرید کر میگنفائنگ گلاس کیبنٹ کے نیچے رکھ دیتا‘۔

Louis Vuitton

Microscopic Hand Bag

MSCHF