Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی : مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی، کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی
اپ ڈیٹ 17 جون 2023 02:34pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کےالیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی۔

شہر قائد میں ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی، جن علاقوں میں بجلی کی بندش کا سامنا رہا ان میں نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، بفر زون، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد شام ہیں۔

اس کے علاوہ ملیر، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں بھی ہائی ٹیشن لائن ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے 18 گرڈ اسٹیشن جب کہ کے الیکٹرک کے 621 فیڈرز بھی بند ہوئے۔

اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی سے کنکشن میں خلل پیش آیا ہے، کراچی میں محدود پیمانے پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک نے متاثرہ گرڈ کی بحالی کردی ہے اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ این ٹی ڈی سی سے رابطے میں ہے۔ ترجمان نے کہا کہاس وقت بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔

electricity

K-Electric