Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سعودی وزیرِ خارجہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

سعودی وزیرخارجہ کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات
اپ ڈیٹ 17 جون 2023 10:20pm
تصویر: ایرانی نیوز ایجنسی
تصویر: ایرانی نیوز ایجنسی
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی اور انہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے سعودی عرب آنے کی دعوت دی جسے قبول کرلیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی امور پر بھی گفتگ کی گئی۔

یاد رہے کہ چین کی ثالثی میں مارچ میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات بحال ہوئے تھے، معاہدے میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے دونوں وزرائے خارجہ کی نیوٹرل مقامات پر دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات اپریل میں چین کے شہر بیجنگ میں ہوئی تھی جبکہ دوسری ملاقات مئی میں جنوبی افریقا میں برکس اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے ایران میں برسوں کی کشیدگی کے بعد اپنا نیا سفیر مقرر کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنا نیا سفیر تعینات کیا ہے۔

Saudia Arabia

Iran Saudi Arabia Relations

Iran Saudi Arab FMs

China Iran Saudi Arabia Relations