Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگنا رناوت کی زبان ان کی شادی میں رکاوٹ ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا

خود کو پانچ سال بعد ایک ماں اور ایک بیوی کے روپ میں دیکھتی ہوں، اداکارہ
شائع 17 جون 2023 01:08pm
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت۔ فوٹو — فائل
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت۔ فوٹو — فائل

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی شادی سے متعلق منصوبوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

بھارتی خبر ایجنسی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ وہ رشتہ ادواج میں منسلک ہونا چاہتی ہیں مگر یہ تب ممکن ہوگا جب درست وقت آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیز کے لئے ایک خاص وقت متعین ہوتا ہے اور اگر میری زندگی میں بھی وہ وقت آنا ہوگا تو ضرور آجائے گا۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میں بھی شادی کرنا اور اپنا خاندان شروع کرنا چاہتی ہوں لیکن اس کے لئے مجھے صحیح وقت کا انتظار ہے۔

قبل ازیں ایک اور انٹرویو میں کنگنا رناوت سے جھگڑالو ہونے کا پوچھا گیا تھا جس پر ان کا تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تم جیسے لوگ جو ایسی افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ہی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہو رہی۔

ایک بیان میں بھارتی ادارکارہ کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر میں بھی شادی کرنا چاہتی ہوں جب کہ میں خود کو پانچ سال بعد ایک ماں اور ایک بیوی کے روپ میں دیکھتی ہوں۔

Bollywood

Kangana Ranaut