Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا میں طوفان اور بگولوں نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک، 75 زخمی

شدید طوفان کی وجہ سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم، ریاست ٹیکساس میں ایمرجنسی نافذ
شائع 17 جون 2023 10:41am
تصویر بذریعہ نیویارک ٹائمز
تصویر بذریعہ نیویارک ٹائمز

امریکا میں طوفان اور بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے۔

امریکی ریاست اوکلا ہوما، ٹیکساس، مشی گن، اوہائیو اور فلوریڈا میں بگولے جہاں سے بھی گزرے تباہی کی داستان چھوڑ گئے، ہر شے تہس نہس کردی، گھروں کی چھتیں اڑگئیں، کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، درخت اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گرنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

بگولوں سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ ہزاروں افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔ طوفان کے باعث ریاست ٹیکساس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

طوفان اور بگولوں سے زیادہ تباہی ریاس ٹیکساس میں ہوئی، شہر پیریٹن میں طوفان نے ایک ٹریلر پارک کو تباہ کر دیا جہاں تین افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ فلوریڈا اور مسیسپی میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ طوفان جمعرات کے روز جنوب میں آنے والے طوفان کے ہولناک سلسلے کا حصہ تھا۔