Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

عدالت کا فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا
اپ ڈیٹ 17 جون 2023 11:14am
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہرعباس سپرا نے فواد چودہری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سابق وفاقی وزیر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے مقدمے کی نقول فواد چوہدری کو فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر انہیں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر اراکین کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ہی فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

Contempt Election Commission Case

Election Commission of Pakistan (ECP)