جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین 5 گھنٹے تک قید میں رکھے جانے کے بعد رہا
یوسی چیئرمین آفاق بیگ کو سڑک کی کٹائی سے روکنے پر حراست میں لیا گیا، ذرائع
کراچی میں پولیس نے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے یوسی 3 گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین آفاق بیگ کو گرفتار کیا اور پھر انھیں رہا کردیا گیا۔
یوسی چیئرمین آفاق بیگ کو سڑک کی کٹائی سے روکنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آفاق بیگ کو گزشتہ روز حراست میں لے کر یوسف پلازہ تھانے میں بند کیا گیا تھا۔ آفاق بیگ کو اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کے حکم پر حراست میں لیا گیا۔
آفاق بیگ کا کہنا ہے کہ المحسن امام بارگاہ سے متصل روڈ کی کٹنگ کروانے پر گرفتار کیا گیا، الزام ہے کہ روڈ کاٹنے سے برساتی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جائے گا، مجھ پراسسٹنٹ کمشنر سے معافی مانگنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، عوامی خدمت کے کام کیلئے کسی سے معافی نہیں مانگوں گا۔
Jamaat e Islami
Karachi Police
Pakistan People's Party (PPP)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.