Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی میڈیا کی طوفان پر رپورٹنگ نے مشہور فلم کی یاد دلا دی

خاتون اینکر نے اسٹوڈیو میں بپر جوائے کی رپورٹنگ میں اداکاری کی حد کر دی
شائع 16 جون 2023 09:03pm

بھارتی اینکر کی سمندری طوفان بپر جوائے پر اوور ایکٹنگ کرنے پر بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے بھی اپنی فلم ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ کا کلپ شیئر کردیا۔

گزشتہ روز بھارتی نیوز اینکر نے خطرناک سمندری طوفان بپر جوائے کو بھی مذاق بنا دیا، ریپبلک ہندی کی خاتون اینکر شویتا نے ریاست گجرات سے سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ سے متعلق رپورٹ دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اینکر نے اسٹوڈیو میں بپر جوائے کی رپورٹنگ میں ایکٹنگ کی حد کر دی۔

اینکر نے مضحکہ خیز اداکاری کرتے ہوئے ایسے ظاہر کیا کہ جیسے وہ طوفان میں گھری ہوئی ہیں اور ہوائیں انہیں اڑا لے جائیں گی۔

ویڈیو کو پاکستانی اداکار احسن خان نے بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا پر آج سب سے مزیدار چیز دیکھی۔

تاہم آج اداکارہ جوہی چاؤلہ نے بھی اپنی فلم ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ کا کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ طوفان کی رپورٹنگ کی اداکاری کررہی ہیں۔

جوہی چاؤلہ کی جانب سے فلم کا کلپ شیئر کرنے کے بعد میمز کی بھرمار ہوگئی اور ان کی پوسٹ پر صارفین مختلف میمز شیئر کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب سمندری طوفان بپرجوائے کیٹی بندر سے 150 کلو میٹر دور گجرات سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے تحصیل مالیا کے 45 دیہات بجلی سے محروم ہوگئے۔

Juhi chawla

Indian Anchor