Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ممبر پنجاب بار کونسل کے گھر ڈکیتی اور ملازم کے قتل کا معمہ حل

واردات میں ملوث خواتین بھی اسی گھر میں کام کرتی تھیں، پولیس
شائع 16 جون 2023 07:39pm

پولیس کے مطابق ممبر پنجاب بار کونسل منیر بھٹی کے گھر ڈکیتی اور ملازم کے قتل میں گھر کی ملازم خواتین ہی شامل تھیں۔

ممبر پنجاب بار کونسل منیر بھٹی کے گھر ڈکیتی اور ملازم کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، اور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈکیتی اور قتل کی واردات میں ملوث 3 خواتین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں ڈکیتی اور ملازم کے قتل میں گھر میں کام کرنے والی خواتین ہی تھیں، جنہیں سی آئی اے کینٹ پولیس نے 30 گھنٹے میں گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے ولای خواتین میں بسمہ زوہن، عنبرین اور کویتا مسیح شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول شخص ممبر پنجاب بار کونسل کے گھر خانساماں تھا، جب کہ واردات میں ملوث خواتین بھی اسی گھر میں کام کرتی تھیں، خواتین نے گھرمیں داخل ہو کر سی سی ٹی وی کیمرےبند کیے، جس پر مقتول نے مزاحمت کی، تاہم تینوں خواتین نے مل کر اس کا گلا دبا کر مار دیا، اور موقع سے فرارہوگئیں۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے، اور ان کے قبضے سے مال مسروقہ، نقدی،طلائی زیورات سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

robbers

Robbery

Target Killing