عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 36 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہو گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 36 ڈال کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1965 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
آل صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی اونس مہنگا ہونے پر مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا مہنگا ہوگیا، جب کہ ڈالر مہنگا ہونے سے بھی سونے کی قیمت پر اثرات دیکھے گئے، اور پاکستان میں جمعے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 2700 روپے اور 2315 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونا مہنگا ہو کر 1 لاکھ 91 ہزار 530 روپے کا ہوگیا۔
Comments are closed on this story.