Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ بارکھان، تین زندگیوں کی قیمت صرف عہدے سے معمولی تنزلی

ڈی ایس پی نے واقعے کو حقائق کے منافی قرار دے کر کوئی کارروائی نہ کی تھی
شائع 16 جون 2023 06:52pm

بارکھان واقعے پر ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ کے خلاف غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر کےعہدے پر تنزلی دے دی گئی۔

تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق بارکھان متاثرین کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی پولیس لورالائی کی جانب سے نور بڑیچ کو کارروائی کی ہدایت کی گئی، تو نور محمد بڑیچ نے واقعے کو حقائق کے منافی قرار دے کر کوئی کارروائی نہ کی تھی۔

تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ نے واقعہ کی ایف آئی آر اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کروایا۔

حکم نامہ کے مطابق نور محمد بڑیچ کی جانب سے غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد نور محمد بڑیچ کو ڈی ایس پی کے عہدے سے تنزلی دے کر انسپکٹر پولیس بحال کردیا گیا ہے۔

بلوچستان

Barkhan