Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی کی مجموعی شرح 34.96 فیصد کی شرح پر پہنچ گئی

19اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
شائع 16 جون 2023 06:05pm

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 34.96 فیصد کی شرح پر پہنچ گئی، جب کہ 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 0.20 فیصد بڑھ گئی ہے، اور مہنگائی کی مجموعی شرح 34.96 فیصد کی شرح پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جب کہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 35 روپے، گوشت اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں بھی 5 روپے کا اضافہ ہوا، جب کہ چاول، ٹماٹر اور آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیاز فی کلو 5 روپے سستا ہوا، انڈے فی درجن 13 روپے سستے ہوئے، دال مونگ 6 روپے، دال چنا 4 روپے اور دال مسور1روپے سستی ہوئی، ایل پی جی اور گھی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔

Inflation

food inflation

Pakistan Inflation