Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمرکوٹ: گزشتہ 24 گھنٹے سے جاری بارش شدت اختیار کرگئی

2 روز کے دوران 122 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
شائع 16 جون 2023 06:15pm
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز

عمرکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹے سے جاری بارش کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شہری اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ انتظامیہ دعوؤں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

شہری اپنی مدد آپ کےتحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں جبکہ دو روزکے دوران 122 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مذید دو روز تک جاری رہے گا۔

شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے، نالے صاف نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال خراب ہے۔

sindh

Biporjoy