Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا میں ٹرک اور وین کا تصادم، 15 افراد ہلاک

ٹرک کے ساتھ جس وین کا تصادم ہوا اس میں معذور معمر افراد سوار تھے
شائع 16 جون 2023 09:49am
تصویر بذریعہ سی این این
تصویر بذریعہ سی این این

کینیڈا کے صوبے منی ٹوبا میں ٹرک اور وین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک کے ساتھ جس وین کا تصادم ہوا اس میں معذور معمر افراد سوار تھے۔ کینیڈین پولیس افسر کے مطابق وین ہائی وے پر جنوب میں کاربیری قصبے کی طرف جا رہی تھی جبکہ سیمی ٹریلر ہائی وے پر مشرق کی طرف جا رہا تھا۔

ٹرک کمپنی کے سی ای او نے تحقیقات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے سے متعلق مکمل تفصیلات اکھٹی کررہے ہیں۔

حادثے کے بعد سڑک دوطرفہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منی ٹوبا میں اس سے قبل اس طرح کے بڑے جانی نقصان کا ٹریفک حادثہ نہیں ہوا ہے۔

Canada Wildfire

Canada accident

Canada Police