Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے میئر، ڈپٹی میئر کے انتخاب میں پی ٹی آئی چیئرمین و وائس چیئرمین کیوں نہیں پہنچے

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے احکامات پر 11 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی
شائع 16 جون 2023 09:29am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے میئر ڈپٹی میئر کے انتخاب میں پی ٹی آئی چیئرمین وائس چیئرمین کیوں نہیں پہنچے۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے احکامات پر 11 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

کمیٹی میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، ارسلان گھمن، عطاء اللہ خان ، آفتاب جہانگیر، فہیم خان، سعید آفریدی، راجا اظہر، ڈاکٹر شہاب امام اور ایڈووکیٹ شجاعت علی خان کو شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی کا نوٹیفکیشن سندھ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ علی پلھ نے جاری کر دیا۔ کراچی کے پارلیمانی لیڈر پر مشتمل 11 رکنی کمیٹی میں مبشر حسن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کمیٹی کل شام پانچ بجے تک تحقیقات کے بعد رپورٹ سندھ کے صدر کے حوالے کرے گی کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین وائس چیئرمین کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن میں ووٹ دینے کیوں نہیں پہنچے۔

Jamat e Islami

Pakistan People's Party (PPP)

Mayor Karachi Election