Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈرائیور زخمی

لطیف کھوسہ کی درخواست آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا، پولیس
اپ ڈیٹ 16 جون 2023 02:02pm
سابق گورنر پنجاب اور رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ۔ فوٹو — فائل
سابق گورنر پنجاب اور رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ۔ فوٹو — فائل

لاہور: سابق گورنر پنجاب اور رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

لطیف کھوسہ کے مطابق نامعلوم افراد ان کے گھر پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس سے ان کا ڈرائیور جاوید مزمل زخمی ہوا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ گیٹ اور گاڑی پرفائرنگ کے نشانات موجود ہیں، پولیس نے گولیوں کے خول اپنے قبضےمیں لے لیے ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق سردار لطیف کھوسہ کے گھر کے باہر سے پانچ گولیوں کے خول اور گھر کے مرکزی دروازے پر گولیوں کے دو نشانات پائے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزمان کا سراغ نہیں ملا، البتہ لطیف کھوسہ کی درخواست آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

punjab

latif khosa