Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شلپا شیٹی کے گھر ڈکیتی کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اداکارہ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات گزشتہ ہفتے ہوئی تھی
شائع 15 جون 2023 11:02pm

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے گھر ڈکیتی کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کے ممبئی کے نواحی علاقے جوہو میں واقعہ عالیشان گھر میں ڈکیتی کی واردات گزشتہ ہفتے ہوئی تھی، واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی تھیں۔

پولیس کا بتانا تھا کہ ملزمان نے شلپا شیٹی کے گھر سے قیمتی سامان چوری کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے شبے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے، پولیس نے ملزمان کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹی کا گھر میں ہوئی ڈکیتی کی واردات پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

Shilpa Shetty