Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمود قریشی، حماد اظہر اور مراد سعید کی سوشل میڈیا پوسٹیں ایف آئی اے کو ارسال

شرانگیز پوسٹوں میں نوجوانوں کو ریاست کے خلاف اکسایا گیا تھا، پولیس
شائع 15 جون 2023 06:59pm

پولیس نے 8 مارچ سے 9 مئی تک شاہ محمود قریشی سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کی جانے والی پوسٹوں کے 23 لنکس فرانزک کے لیے بھجوا دیئے۔

پنجاب پولیس نے 8 مارچ سے 9 مئی تک شاہ محمود قریشی سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کی جانے والی پوسٹس کے 23 لنکس فرانزک کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دیئے ہیں-

پولیس حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی، حماد اظہراور مراد سعید کے ناموں سے اپلوڈ کی جانے والی ویڈیوز اور شرانگیزی پر مبنی تحریروں کے ذریعے نوجوانوں کو ریاست کے خلاف اکسایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا لنکس کی رپورٹس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تفتیشی چالان کا حصہ بنائیں گی۔

سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی اہلیہ کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

دوسری جانب 9 مئی کو پولیس وین پر حملے اور پٹرول بم پھینکنے کے مقدمہ میں مطلوب سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی اہلیہ کو کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے-

پولیس کے مطابق سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی اہلیہ شبنم جہانگیر پولیس وین پر حملے اور پٹرول بم پھینکنے کے مقدمہ میں مطلوب تھیں-

اس کیس میں گلبرگ میں درج مقدمہ میں محمود الرشید ، حماد اظہر اور زبیر نیازی بھی نامزد ملزمان ہیں، گرفتاری کے بعد رپٹ کا اندراج کرکے خاتون کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

Murad Saeed

Hammad Azhar