Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کی تمام میونسپل کارپوریشنز میں پیپلزپارٹی کے امیدوار منتخب

حیدرآباد، سکھر اور بے نظیر آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلامقابلہ ہی منتخب ہوئے
شائع 15 جون 2023 06:01pm

سندھ کی تمام میونسپل کارپوریشنز میں پیپلزپارٹی کے امیدوارمنتخب ہوگئے۔

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، اور صوبے کی تمام میونسپل کارپوریشنز میں پیپلزپارٹی کے امیدوارمنتخب ہوگئے ہیں۔

سندھ کی 22 ضلع کونسل میں سے 20، 36 میونسپل کمیٹیزمیں سے 30، 141 ٹاؤن کمیٹیز میں سے 121، 44 ٹاؤنز میونسپل کارپوریشنز میں 27 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جب کہ 6 ٹاونز پر جماعت اسلامی اور 3 پر پی ٹی آئی کے چیئرمین کامیاب ہوئے۔

بلدیہ عظمی کراچی پر پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر اور سلمان عبداللہ مراد ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں۔ بلدیہ اعلی حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے کاشف شورو میئر اور صغیر قریشی ڈپٹی میئر کے لئے بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

بلدیہ اعلی سکھر میں پیپلزپارٹی کے ارسلان شیخ میئر اور ڈاکٹر ارشد مغل ڈپٹی میئر بنے۔ اسی طرح میرپور خاص سے بھی پیپلزپارٹی کے عبدالروف غوری میئر اور جنید بلند ڈپٹی میئر منتخت ہوئے۔

میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کے انورعلی نواز لہر میئر اور محمد امین شیخ لاڑکانہ کے ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے ہیں۔ جب کہ ضلع شہید بینظیرآباد سے بھی پیپلزپارٹی کے قاضی عبدالرشید بھٹی میئر اور مبشر آرائیں ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں۔

چیئرمین اور وائس چیئرمین

ضلع کونسل سکھر پر سید کمیل حیدرشاہ چیئرمین اور اختر خان مہر وائس چیئرمین، ضلع کونسل بینظیرآباد پرعبدالحق جمالی چیئرمین اور عبدالرسول بروہی وائس چیئرمین، ضلع کونسل ٹنڈومحمد خان سے پیپلزپارٹی کے سید قاسم نوید قمر چیئرمین اور غلام مصطفیٰ جت وائس چیئرمین، ضلع کونسل ٹنڈوالہ یار سے پیپلزپارٹی کے میرغلام محمد عرف میر پپو تالپر چیئرمین اور رئیس یار محمد مری وائس چیئرمین، ضلع کونسل کندھ کوٹ سے پیپلزپارٹی کے گل محمد خان جکھرانی چیئرمین اور الطاف خان کھوسو وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

ضلع کونسل نوشہروفیروزسے سہیل عباسی چیئرمین اور علی شیر بھرٹ وائس چیئرمین، ضلع کونسل دادو سے سید محمد شاہ چیئرمین اور شیر محمد چانڈیو وائس چیئرمین، ضلع کونسل بدین سے علی اصغر ہالیپوتہ چیئرمین اور فدا حسین میندھرو وائس چیئرمین، ضلع کونسل کندھ کوٹ سے گل محمد جاکھرانی چیئرمین اور الطاف خان کھوسو وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

ضلع کونسل لاڑکانہ پر اعجاز لغاری چیئرمین اور اسد اللہ بھٹو وائس چیئرمین، ضلع کونسل قمبر شہداد کوٹ پر حاجی قمرالدین چیئرمین اور غلام محمد اسران وائس چیئرمین، ضلع کونسل میرپورخاص سے نور تالپر چیئرمین اور میر احمد تالپر وائس چیئرمین، ضلع کونسل گھوٹکی پر بنگل خان مہر چیئرمین اور ظہیرالدین بابرعلی وائس چیئرمین، ضلع کونسل سانگھڑ پرعلی حسن ہنگورجو چیئرمین اور جام ظہیرعلی خان وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

ضلع کونسل مٹیاری پر مخدوم احمد زمان چیئرمین اور علی مرتضی شاہ وائس چیرمین، ضلع کونسل خیرپورسے نادر راجپر چیئرمین اور سید فہد شاہ جیلانی وائس چیئرمین، ضلع کونسل جامشور پر سہیل شورو چیئرمین اور امان اللہ شاہانی وائس چیئرمین، ضلع کونسل شکارپور سے فیاض محمود شیخ چیئرمین اور وسیم صدیقی وائس چیئرمین، ضلع کونسل ٹھٹھہ پر پیپلزپارٹی کے عبدالحمید پنہور چیئرمین جب کہ ممتازجلبانی وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

local bodies election

PPP

Pakistan People's Party (PPP)