سمندری طوفان کے اثرات کے بعد کراچی میں بارش نے موسم سہانا کردیا
محکمہ موسمیات کی شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
سمندری طوفان کے اثرات کے بعد کراچی میں بارش نے موسم سہانا کردیا
سمندری طوفان تو بھارت کی جانب چلا گیا لیکن کراچی کا موسم حسین بنا گیا۔ آسمان پر کالی گھٹائی چھائیں تو شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
شہر میں کالے بادل آئے اور آکر مینہ برسایا۔ بچے بڑے سب ہی لوگوں نے خوب نہایا۔ آسمان پر چھائے بادلوں نے خوبصورت منظر پیش کیا۔
شہری کہتے ہیں بارش کے بعد تازگی کا احساس ہورہا ہے شہر کی فضا صاف و شفاف ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان بپرجوائے کے تناظر میں شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
Cyclone
Pakistan Meteorological Department
rain in karachi
مقبول ترین
Comments are closed on this story.