Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سمندری طوفان کی آمد، منڈی جانے سے پہلے وہاں کی صورتحال جان لیں

جانے سے پہلے جان لیں کراچی کی مویشی منڈی کی اس موسم میں کیا صورت حال ہے۔
شائع 15 جون 2023 03:47pm
اسکرین گریب/آج نیوز
اسکرین گریب/آج نیوز

سمندری طوفان بپرجوئے کے باعث کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور متعدد مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایسے میں کئی لوگ عیدالاضحیٰ کیلئے قربانی کا جانور لینے کو بیتاب ہیں اور موسم کی خوشگواری کے باعث منڈی کا رخ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

ایسے میں ضروری ہے کہ جانے سے پہلے وہ جان لیں کراچی کی مویشی منڈی کی اس موسم میں کیا صورت حال ہے۔

کراچی سے دور ناردرن بائی پاس پر بسائی گئی مویشی منڈی میں اس وقت سناٹا ہے۔

حالانکہ موسم خوشگوار ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی رہیں، لیکن امکان ہے کہ اگر یہاں بارش ہوئی تو مٹی کیچڑ میں تبدیل ہوجائے گی۔

ایسے میں جانوروں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے، اور بیوپاریوں کیلئے جانوروں کو بارش سے بچا کر خشکی میں رکھنے کی بھی کوئی جگہ نہیں۔

ناردرن بائی پاس پر قائم ہونے کے باعث منڈی کا راستہ بھی خاصا دشوار ثابت ہوسکتا ہے۔

چونکہ منڈی کے شوقین اکثر موٹر سائیکلوں پر منڈی کا رخ کرتے ہیں تو ایسے میں تیز ہواؤں کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہونے کا خدشہ ہے۔

جبکہ ہوا کے باعث اڑتی ہوئی دھول نے حد نگاہ بھی کم کردی ہے۔

اس لیے فی الحال اس موسم میں منڈی جانے سے گریز کریں اور متعلقہ حکام کے احکامات کا انتظار کریں۔

karachi

Maweshi Mandi

Northern Bypass

Biporjoy