Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مئیر کراچی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی جیت: جماعت اسلامی کا کل یومِ سیاہ منانے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے اپنی وقعت کھو دی ہے، سراج الحق
شائع 15 جون 2023 03:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 16 جون کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی سے میئر کراچی کا الیکشن آئین و جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر جمہوریت کو اس طرح مسلسل مذاق بنایا جائے گا تو اس پر لوگوں کا رہا سہا اعتماد بھی ختم ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت بھی واضح ہے، بلدیاتی اور میئر الیکشن میں اس نے سندھ حکومت کے طفیلی ادارے کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ شفاف قومی انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن نے اپنی وقعت کھو دی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کراچی میئر الیکشن کے اغوا کے خلاف کل ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ ہر آئین اور جمہوریت پسند سے شرکت کی اپیل کرتا ہوں۔

Murtaza Wahab

black day

Siraj Ul Haq

Pakistan People's Party (PPP)

Mayor Karachi Election