Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان آنے والوں کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

پاکستان آنے والوں کی اسکریننگ کا عمل بھی ختم کر دیا گیا
شائع 15 جون 2023 01:33pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان آنے والوں کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کووڈ 19ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم ہونے سے متعلق تمام پالیسیاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔ مسافروں کو منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنےکی ضرورت نہیں۔ پاکستان آنے والوں کی اسکریننگ کا عمل بھی ختم کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 2021 میں کو رونا وبا کے دوران پاکستان آنے والوں کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط عائد کی گئی تھی۔

یکم اگست 2021 کو اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے بھی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا تھا۔

COVID 19

CAA

Pakistan Health Issue