Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

منی پور میں شدید خانہ جنگی، 24 گھنٹوں میں 9 افراد ہلاک، خاتون وزیر کا گھر نذر آتش

خانہ جنگی کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک جب کہ ایک لاکھ سے زائد دربدر
شائع 15 جون 2023 11:37am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

بھارتی ریاست منی پور میں جاری خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فسادات کے دوران امپھال میں بی جے پی کی خاتون وزیرِ صنعت کا گھر جلا دیا گیاجب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پر تشدد واقعات سے ایک خاتون سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے۔

اب تک خانہ جنگی کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک جب کہ ایک لاکھ سے زائد دربدر ہو چکے ہیں، پولیس اور فوج کے 50 ہزار اہلکار تعینات کرنے کے باوجود مودی سرکار خانہ جنگی پر قابو پانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

منی پور کی عوام نے مودی سرکار پر خانہ جنگی کو دانستہ ہوا دینے کا الزام لگایا ہے۔

عوام کا موقف ہے کہ خانہ جنگی کا بہانہ بنا کر مودی منی پور کے قبائلی تشخص کو ختم، انتہا پسند ہندو نظریہ مسلط اور ریاست پر اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست منی پور میں 3 مئی سے انٹرنیٹ بند اور کرفیو نافذ ہے۔

india

Narendra Modi

violence

Manipur